جرمنی:برلن حملے میں9ہلاک50زخمی

برلن(روزنامہ یورپ انٹرنیشنل)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس مارکیٹ پر تیز رفتار ٹرک چڑھ دوڑا۔ابتدائی معلومات کے مطابق تیز رفتار کرسمس مارکیٹ میں موجود عوام کے حجوم کی جانب تیزی سے بڑھا اور لوگوں کو کُچلتا ہوا مارکیٹ کے اندر گھس گیا۔قایصر ولہیم میموریل چرچ کے سامنے ہونے والے اس واقعے میں9افراد کے ہلاک اور50سے زائد افراد کےزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مزید مستند تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔