سینیگال میں پاکستانی فٹ بال کی دھوم،خصوصی تقریب میں پاکستانی سفیر کی شرکت

نیوز ڈیسک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾پاکستانی سفیر محمد عمران مرزا کی جانب سے سینیگال کے شہر امبور کے مئیر کو پاکستان کے بنے ہوئے بہترین کوالٹی کے فٹ بال کا تحفہ پیش کیا۔ تحفے میں پیش کئے جانے والے فٹ بالز کی مجموعی قیمت چھ ملین فرانک سیفا تھی۔ اس تقریب کے خصوصی انتظامات شہر کے مئیر کی جانب سے کئے گئے تھے۔ اس تقریب میں روزنامہ یورپ انٹرنیشنل کے نمائندہ طارق محمود نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں شہر کےاعلیٰ عہدیداران کو بھی مدوع کیا گیا۔تصاویر ملاحضہ کریں۔