سویڈن نے مسلمانوں کیخلاف سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کو وارننگ دےدی

یورپ ڈیسک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾سویڈن میں سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز بیان لکھنے والے کو 750 یورو جرمانہ دینا پڑے گا۔

سویڈش شہر نورکوپنگ میں ایک شخص نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو ان کے اصلی گھر پہنچادو کیونکہ یہ ہمارے معاشرے کے لیے ایک ناسور ہیں جس پر اس شخص کو مقامی عدالت نے جرمانےکی سزا دی گئی ۔

وکیل مائیکل فورسبرگ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیز بیانات میں بے حد اضافہ ہوچکاہے جن کے لیے اکثر جعلی اکاونٹس کا استعمال کیا جاتا ہے جن کی تلاش کےلیے پولیس کو کافی دوڑ دھوپ کرنا پڑ رہی ہے ۔