یونان میں اسائلم کرنے والوں کو گھومنے پھرنےکی اجازت مل گئی

یورپ ڈیسک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾یونانی حکام نے کہا ہے کہ حکومت اُس عدالتی فیصلے کا احترام کرے گی جس کے مطابق، یونانی جزائر پر آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن جب سیاسی پناہ کی درخواست داخل کرا دیں تو پھر انہیں یونان میں کہیں بھی آنے جانے کی اجازت ہو گی۔

یہ فیصلہ یورپی یونین کی اس پالیسی کے خلاف ہے کہ مہاجرین اور تارکین وطن کو یونان کے انہی جزیروں تک محدود رکھا جائے جہاں وہ پہلی مرتبہ پہنچتے ہیں خواہ وہ سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دیں تاہم، اس فیصلے کا اطلاق یونانی جزائر پر پہلے سے موجود 15 ہزار سے زائد تارکین وطن پر نہیں ہو گا بلکہ نئے آنے والے تارکین وطن پر ہو گا۔