یورپ اور امریکہ مل کر دہشتگردی کو ناکام بنائیں:ماکروں

یورپ ڈیسک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے امریکی کانگریس سے اپنے خطاب میں قوم پرستی کی مخالفت کی ہے۔

ماکروں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ کو مل کر دہشت گردی جیسے مسائل پر قابو پانا چاہیے۔

فرانسیسی صدر کے مطابق ،مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور اقوام متحدہ جیسی بین الاقوامی تنظیموں کو لازمی طور پر مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم پرستی سے عالمی مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے آزاد اور شفاف تجارت کی وکالت بھی کی۔

خطاب کے دوران ایرانی جوہری معاہدے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر بھی ماکروں کا موقف امریکی صدر ٹرمپ سے مختلف تھا۔