شاہ رخ خان اور کم کاڈشیان دُنیا میں سب سے زیادہ مقبول۔تصاویر دیکھیں

ممبئی﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے مقبولیت میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز سمیت متعدد سپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان صرف بھارت میں ہی مقبول نہیں ہیں بلکہ ان کی شہرت پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اور انہوں نے مقبولیت میں ٹام کروز، لیونارڈو ڈی کیپریو، انجلینا جولی اور ڈوین جانسن سمیت متعدد ہالی ووڈ سپراسٹارز کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk) on

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان گزشتہ دس برس کے دوران وکی پیڈیا پر دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اداکار قرارپائے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان فین پیج نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے گزشتہ دس برس کے دوران دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری گئی ہے، جس میں بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈکے 32 اداکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق دسمبر 2007 سے لے کر دسمبر 2017 تک دنیا بھر کے لوگوں نے وکی پیڈیا پر ہالی ووڈ اداکارہ کم کرڈشیان کے بعد شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔

شاہ رخ خان کے علاوہ اس فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون 20 ویں اور سلمان خان 29 ویں نمبر پر شامل ہیں۔

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk) on