یورپی یونین برطانیہ کو یونین سے نکالنےکیلئے بے تاب

یورپ ڈیسک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾بریگزٹ کے لیے یورپی مذاکرات کار میشائل بارنیئر نے کہا ہے کہ اگر آئندہ سال مارچ تک برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کا عمل مکمل کرنا ہے تو مذاکرات میں تیزی پیدا کرنا ہو گی۔

انہوں نے اس بات کو دہرایا ہے کہ بیس صفحات پر مشتمل بریگزٹ کے ایک متن میں کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔

اس مجوزہ شرط نامے میں وہ عبوری معاہدے شامل ہیں، جو گزشتہ سال دسمبر میں یورپی موقف پر مبنی ہیں تاہم، برطانیہ نے ابھی تک اس دستاویز کو تسلیم نہیں کیا ہے۔