سپین: کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما نے صدر بننے سے انکار کر دیا

یورپ ڈیسک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنما کارلیس پوج ڈیمونٹ نے کہا ہے کہ وہ کاتالونیا کے علاقائی صدر بننے کے امیدوار نہیں ہوں گے۔

بیلجیم میں جلا وطنی کی زندگی بسر کرنے والے کاتالان رہنما نے کہا ہے کہ انہوں نے فی الحال صدارتی امیدوار نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی اور رہنما کو یہ ذمہ داری ادا کرنے کا موقع مل سکے۔

پوچ ڈیمونٹ کے مطابق ،موجودہ حالات میں ان کی کوشش ہے کہ کاتالونیا کی نئی حکومت قائم ہو جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے میڈرڈ حکومت اسپین کے اس نیم خودمختار علاقے کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے۔