یورپی یونین کو شام میں جھڑپوں میں اضافے پر خدشات

یورپ ڈیسک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾یورپی یونین کی خارجہ تعلقات اور سیکورٹی پالیسی کی نمائندہ اعلی فریڈریکا موغارینی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یورپی یونین شام میں جھڑپوں میں اضافے پر خدشات رکھتی ہے۔

موغارینی نے بتایا کہ شام میں فائر بندی کے ضامن ممالک ترکی، ایران اور روس پر علاقے میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ لانے کی خصوصی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

نمائندہ اعلی نے بیلجیئن دارالحکومت برسلز میں خارجہ تعلقات کونسل کے اجلاس سے پیشتر اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمومی طور پر میں اور یورپی یونین کے رکن ممالک کےو زراء خارجہ شام کے ہر مقام پر مختلف اداکاروں کے فوجی آپریشنز میں اضافے پر خدشات رکھتے ہیں۔ خاصکر ملکی اسد انتظامیہ اور اس کے حامیوں کے حملوں پر ہمیں تشویش ہے۔

موغا رینی نے یہ بھی کہا کہ اس ملک میں فائر بندی کی ضمانت کی ذمہ داری اپنے سر لینے والے روس، ترکی اور ایران پر جھڑپوں سے پاک علاقوں کے حوالے سے خصوصی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔