سری دیوی کی موت کی تحقیقات کا اہم کاغذ لیک ہوگیا۔فوٹو دیکھیں

دبئی﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کی تحقیقات دبئی پولیس پروسیکیوشن کے حوالے کردی گئی ہے۔

تین روز قبل حرکت قلب بند ہونے کے باعث دبئی میں انتقال کرنے والی اداکارہ سری دیوی کی موت کی تحقیقات دبئی پولیس پروسیکیوشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اب اس کیس کی تحقیقات دبئی پولیس پروسیکیوشن کرے گی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق سری دیوی کے شوہر بونی کپور اب بھی دبئی میں موجود ہیں اوراہلیہ کی لاش کی حوالگی کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سری دیوی کی موت کی وجہ دل کادورہ قرار دیا جارہا تھا تاہم گزشتہ روز جاری ہونےو الی فرانزک رپورٹ کے مطابق سری دیوی کی موت ہوٹل کے باتھ روم میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔