سلمان تاثیر کے بیٹے نے خلافت احمدیہ زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

اسلام آباد﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شان تاثیر نے احمدیوں کے حمایت کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان بھر کی مذہبی جماعتوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔
شان تاثیر نے حال ہی میں جماعت احمدیہ کے موجودہ خلیفہ مرزا مسرور احمد سے ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پیج پر لگاتے ہوئے ایک عوام کے نام ایک پیغام بھی دیا ہے اور ساتھ یہ بھی لکھا ہے خلافت احمدیہ زندہ باد ، ایک قوم ، ایک خون ، ایک پاکستان اور پاکستان سب کیلئے ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستانی آئین کے مطابق احمدی غیر مسلم ہیں اور انہیں اپنے مذہب کی تبلیغ کی اجازت نہیں ہے،اس آئین اور قانون کی پاداش میں احمدیوں کو طرح طرح سے ستایا جاتا ہے اور انہیں نقصان پہنچانے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔ جبکہ پاکستان میں انہیں اقلیتی حقوق بھی حاصل نہیں ہیں ۔
شان تاثیر کے اس پیغام اور مرزا مسرور احمد کے ساتھ تصویر اپلوڈ کرنے کے بعد پاکستان کے مذہبی حلقوں میں غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی ہے ۔
https://www.youtube.com/dailyeuropeint/
Subscribe our Youtube channel.