بالی ووڈ کو ایک اور کترینہ کیف مل گئی،ہمشکل اداکارہ کے چرچے،تصاویر دیکھیں

ممبئی﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾’دنگل گرل‘کے نام سے مشہور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو اداکارہ کترینہ کیف سے مشابہت کے باعث سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ کی نئی کترینہ کیف قرار دے دیا۔فلم ’دنگل‘میں گیتا پھوگٹ کا کردار ادا کرنے والی فاطمہ ثنا شیخ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں فاطمہ نے اپنے نئے فوٹوشوٹ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف سے بے انتہا مماثلت کے باعث صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
کچھ لوگوں نے تصویر دیکھنے کے بعد فاطمہ کو کترینہ کی ہم شکل جب کہ کچھ نے انہیں کترینہ کیف سے زیادہ خوبصورت قرار دے دیا۔جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ انڈسٹری کی نئی کترینہ کیف کو دیکھیں۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ فاطمہ ثنا شیخ اپنی تصاویر کے باعث سوشل میڈیاصارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں بلکہ اس سے قبل یہ مقبولیت مثبت کے بجائے منفی تھی۔گزشتہ ماہ فاطمہ نے انسٹاگرام پر ساڑھی میں ملبوس اپنی تصویر شیئر کی تھی جسے دیکھ کر صارفین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں برقع پہننے کا مشورہ دیاتھا۔