بحیرہ روم میں 31تارکین وقت ڈوبنے سے ہلاک

نیوز ڈیسک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾بحیرہ روم میں افریقی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے 31 افراد ہلاک ہو گئے ۔ یہ حادثہ لیبیائی شہر طرابلس کے قریب سمندر میں پیش آیا جہاں ساحلی محافظوں نے 200 تارکین وطن کو بچا بھی لیا ہے ۔ واضح رہے کہ لیبیا نے 3 روز کے دوران 526 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے ہیں۔