بچوں کیلئے دُنیا کا خطرناک ترین ملک یمن کو قرار دے دیا گیا

نیوز ڈیسک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾جنگ زدہ ملک یمن میں 11ملین بچوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں 2 ملین بچے شدید کم خوراکی کا شکار ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر خیرت کالاپاری نے کہا ہے کہ یمن بچوں کے لیے دنیا کا ایک بدترین ملک بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دس منٹ بعد اس ملک میں ایک بچہ ایسی بیماری کے باعث مر رہا ہے جس کا علاج ممکن ہے۔ انہوں نے عالمی برداری پر زور دیا کہ یمن کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہنگامی کوشش ناگزیر ہو چکی ہے۔