جارجیا کے ہوسٹل میں آگ لگنے سے11افراد ہلاک

یورپ ڈیسک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾جارجیا میں ایک ہوسٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جارجیا کے وزیراعظم جیورجی کویریکاشیویلی نے کہا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ واقعہ گزشتہ جمعے کی شب باتومی شہر میں پیش آیا تھا۔مقامی حکام کے مطابق ملک کے اس دوسرے بڑے شہر میں پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں دس افراد کا تعلق جارجیا سے جبکہ ایک کا ایران سے تھا۔آتشزدگی کے بعد دیگر 20 متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔