ویاگرا کے بعد مردانہ طاقت کیلئے نئی دوائی مارکیٹ میں آگئی

لندن﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾مردانہ قوت کی گولی ’ویاگرا‘ اپنی نوعیت کی دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گولی ہے لیکن اب مارکیٹ اس کے ہاتھ سے چھننے جا رہی ہے کیونکہ ایک اور ایسی ہی گولی کی قیمت انتہائی کم ہونے جا رہی ہے، جو ویاگرا سے بھی 8گنا زیادہ طاقتور ہے۔اس گولی کا عمومی نام Cialisہے اور یہ Tadalafilکے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اب تک اس گولی کی قیمت 7.22پاﺅنڈ (تقریباً 1000روپے) تھی جو اب محض 2پاﺅنڈ (تقریباً277روپے) ہونے جا رہی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ Cialisکا حقِ سند ایجاد ختم ہونے جا رہا ہے جس کے بعد کوئی بھی فارماسیوٹیکل کمپنی یہ دوا بنا سکے گی اور متعدد کمپنیوں کی طرف سے یہ دوا تیار کرنے کے باعث اس کی قیمت میں خاطرخواہ کمی واقع ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی تمام بڑی فارمیسیز ،بشمول سپر ڈرگ اور لوئیڈز فارمیسی، اب یہ دوا تیار کرنے کی تیاری کر رہی ہیں اور ان کی تیار کردہ گولیاں آئندہ ماہ مارکیٹ میں موجود ہوں گی، جو برطانوی قانون کے مطابق ڈاکٹر کے نسخے پر خریدی جا سکیں گی۔
فارماسسٹ اور دی انڈیپنڈنٹ فارمیسی کے ڈائریکٹر سکاٹ مک ڈوگل کا کہنا تھا کہ ”Cialisویاگرا سے 8گنا زیادہ طاقتور ہے اور اس کا اثر 36گھنٹے تک رہتا ہے۔ اس گولی کے عام ہونے سے مرد مزید فطری انداز میں اپنے ازدواجی فرائض سرانجام دے سکیں گے۔“واضح رہے کہ ویاگرا کا حق سند ایجاد 2013ءمیں ختم ہوا تھا جس کے بعد اس نے مارکیٹ پر غلبہ حاصل کیا۔
نوٹ:ادویات کا استعمال ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر ہر گز نہیں کرنا چاہئیے۔