البانیہ میں زلزلہ،متعدد شہروں میں جھٹکے محسوس کیے گئے

البانیہ (روزنامہ یورپ انٹرنیشنل) جنوبی البانیہ کے یونانی سرحد سے قریب واقع دیہات کاکاویج میں 5٫3 شدت کا زلزلہ آیا جس کے جھٹکے دارالحکومت ترانہ، آولونیہ ،قورجہ،ساراندا اور ار گیری میں بھی محسوس کیے گئے
جنوبی البانیہ کے یونانی سرحد سے قریب واقع دیہات کاکاویج میں 5٫3 شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔
البانوی محکمہ آفات کےمطابق ،اس زلزلے کا مرکز البانیہ اور یونان کی سرحد پر واقع کاکاویج نامی دیہات تھا۔
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ترانہ، آولونیہ ،قورجہ،ساراندا اور ار گیری میں بھی محسوس کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال اس زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔