باکسر عامر خان کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا

لندن﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کچھ عرصہ قبل اپنی اہلیہ فریال مخدوم پر یہ شرمناک الزام عائد کرکے اسے طلاق دینے کا اعلان کر دیا کہ اس کے سیاہ فام باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اوروہ عامر کی غیرموجودگی میں انتھونی سے ملاقاتیں کرتی ہے، لیکن فریال پر تو یہ الزام ثابت نہیں کیا جا سکا البتہ تب سے عامر خان کے کئی خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات طشت ازبام ہو چکے ہیں۔ اب ان کا ایک اور خاتون سے معاشقہ منظرعام پر آ گیا ہے جو دو بچوں کی ماں ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ باکسر پر الزام عائد کرنے والی اس نئی خاتون کا نام ایمی لی ہے۔ 30سالہ ایمی 2بچوں کی ماں اور برطانوی شہری ہے۔
ایمی لی نے ڈیلی سٹار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”میں سپورٹس کو پسند کرتی ہوں اس لیے میں نے عامر خان، انتھونی جوشوا اور چند دوسرے باکسرز کو انسٹاگرام پر فالو کر رکھا ہے۔ ایک روز میں نے عامر خان کی ایک تصویر کو لائیک کیا ۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی عامر خان نے مجھے اِن باکس میں پیغام بھیج دیا۔ وہاں سے ہماری گفتگو شروع ہو گئی اور کچھ دن بعد عامر نے مجھے سے فون نمبر مانگا اور واٹس ایپ پر آنے کو کہا۔
واٹس ایپ پر ہماری بات شروع ہوئی تو عامر نے مجھ سے میری تصاویر مانگیں جو میں نے بھیج دیں لیکن پھراگلے روز18اکتوبر کو اس نے مجھ سے میری قابل اعتراض تصاویر یا ویڈیو مانگی جو میں نے دینے سے انکار کر دیا۔ یہ میرے لیے بالکل غیرمتوقع تھا۔ میں اس کی طرف سے ایسی بات کی امید نہیں کر رہی تھی۔ اس روز میرے انکار کے بعد عامر نے مجھے کئی پیغامات بھیجے اور دو بار کال بھی کی لیکن اس روز میری والدہ کی سالگرہ تھی اور میں اسے جواب نہ دے سکی جس پر اس نے مجھے آخری پیغام میں لکھا کہ ”اچھا جانے دو، گڈ نائٹ“ ۔ اس کے بعد اس نے مجھے کبھی میسج نہیں کیا۔“ رپورٹ کے مطابق عامر خان کے ترجمان کی طرف سے ایمی لی کے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔