کرکٹرشین وارن نے فحش اداکارہ کو مشیر رکھ لیا،تصاویر دیکھیں

پرتھ﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾مشہور آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کو اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران طرح طرح کے سکینڈلز کا سامان رہا، لیکن لگتا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یہ سکینڈل ان کی جان چھوڑنے والے نہیں۔ ان کے بارے میں اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ آج کل فحش فلموں کی مشہور برطانوی اداکارہ لیان ینگ، جنہیں فحش فلموں کی دنیا میں بلی برٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔
بلی نے برطانوی جریدے ’دی سن‘ سے بات کرتے ہوئے یہ انکشاف خود ہی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں شین وارن کی جانب سے اجازت ہے کہ وہ اس موضوع پر بات کر سکتی ہیں کیونکہ ان کے تعلق میں جنسی معاملات کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ بلی نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر ان سے سماجی و نفسیاتی امور میں مشاورت لیتے ہیں تا کہ وہ اپنے سماجی تعلقات سے متعلقہ معاملات کو بہتر طریقے سے ہینڈل کر سکیں اور مسقبل کے بارے میں بھی بہتر فیصلے کر سکیں۔
رپورٹ کے مطابق شین وارن ہفتے میں کئی بار بلی سے براہ راست یا سکائپ کے ذریعے ملاقات کرتے ہیں اور ان کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوتی ہے۔ میڈیا میں اس معاملے پر بہت سی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں لیکن بلی نے واضح کیا ہے کہ ان کا تعلق جنس کے متعلق نہیں ہے اور نا ہی وہ شین وارن کو منشیات کی لت کے بارے میں کوئی رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ بلی برٹ نے 17 سال قبل امریکا کے شہر لاس اینجلس میں فحش فلموں ی دنیا میں قدم رکھا تھا، لیکن آج کل وہ آسٹریلوی شہر پرتھ میں مقیم ہیں اور متعدد ٹی وی شوز میں جنسی مشیر کے طور پر شرکت کرتی ہیں۔