ورلڈ الیون ہاکی کا دورہ پاکستان طے پاگیا،شیڈول کا اعلان

لاہور﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے پاگیا، سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کے مطابق مہمان ٹیم 3 سے 7 دسمبر تک 3 میچز کھیلے گی۔
شہباز سینئر کے مطابق سیریز کیلیے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی اجازت مل گئی ہے، ورلڈ الیون میں نامور غیر ملکی کھلاڑی شامل ہونگے، پی ایس ایل طرز پر ہاکی لیگ آئندہ سال 25 اپریل سے شروع ہوگی،اس ایونٹ کے میچز لاہور، گوجرہ اور فیصل آباد میں منعقد کرائے جائیں گے جب کہ لیگ کا فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کسی بھی کھلاڑی نے ڈیلی الاﺅنس کے حوالے سے شکایت نہیں کی، سابق فیڈریشن نے پلیئرز کے 80 لاکھ روپے دینا تھے،ان کی ادائیگی بھی کردی ہے، فنڈز ملتے ہی ہاکی کھلاڑیوں کو رقم ادا کردی جائے گی۔