باکسر عامر خان کی سابقہ بیوی فریال مخدوم حاملہ ہیں تصاویر وائرل،تصاویردیکھیں

لندن﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے الزامات اور طلاق کے اعلان کے بعد اب تک ان کی اہلیہ منظرعام سے غائب تھیں تاہم گزشتہ روز ان کی کچھ تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جن میں اس نے ایک ایسی چیز اٹھا رکھی ہے جسے دیکھ کر شاید عامر خان کا طلاق کا ارادہ تبدیل ہو جائے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق میاں بیوی کے حالیہ جھگڑے اور عامر خان کے طلاق کے اعلان کے بعد فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ عامر کے دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں، تاہم عامر نے اسے جھوٹ قرار دے دیا تھا۔فریال مخدوم کی منظرعام پر آنے والی نئی تصاویر میں انہوں نے ’بے بی سکین‘ کی تصویر اٹھا رکھی ہوتی ہے، جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ واقعی ماں بننے والی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان تصاویر میں فریال مخدوم خلاف معمول بھاری بھرکم میک اپ اور زرق برق لباس کی بجائے انتہائی سادگی میں نظر آئیں۔ انہوں نے جینز کی پتلون اور سلیپر پہن رکھے تھے اورکچھ افسردہ دکھائی دے رہی تھیں۔
واضح رہے کہ اس جھگڑے کے بعد فریال مخدوم نے عامر خان سے معافی مانگی تھی اور مصالحت کی پیشکش کی تھی لیکن عامرخان کی طرف سے یہ پیشکش مسترد کر دی گئی اور طلاق کا دوٹوک اعلان کر دیا گیا۔ عامر خان کی طرف سے فریال پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے سیاہ فام باکسرانتھونی جوشوا کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں۔ تاہم انتھونی اور فریال کی طرف سے اس الزام کی تردید کر دی گئی تھی۔