شاہد آفریدی کی واحیات تصویر پر تنقید کا مطالبہ،تصویر دیکھیں

لاہور﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾اداکارہ ماہرہ خان اوررنبیر کپور کی سگریٹ نوشی کرتے سامنے آنیوالی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ تاحال تھما نہیں تھا کہ معروف خاتون صحافی بھی میدان میں آگئیں اور شاہدآفریدی کی ایسی تصویرشیئرکردی کہ سوشل میڈیا پر نیاطوفان آگیا۔
نوازشریف کی جی ٹی روڈ ریلی کی کوریج کی وجہ سے نوکری سے ہاتھ دھونے والی اینکرپرسن ڈاکٹرفضاءاکبر خان نے ماہرہ خان کی تصاویر کیساتھ سوشل میڈیا پر شاہدآفریدی کی ایک پرانی تصویرشیئرکی جس میں شاہدآفریدی صرف انڈرویئرپہنے دکھائی دے رہے ہیں اور پینٹ نیچے کرکے شرٹ درست کررہے ہیں ، ساتھ ہی لکھاکہ ”کیاتضاد ہے؟ آفریدی نے ماہرہ خان سے زیادہ شرمناک فعل کیا ! ہمیشہ ہی عورت پر تنقید، کیوں ؟؟“۔