لاہور پولیس کے نوجوان نے ویرات کوہلی کو شادی کی آفر کر دی،تصویر دیکھیں

لاہور﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾کرکٹرز کو دوران میچ سٹیڈیم میں موجود اپنی شائقین لڑکیوں کی طرف سے بینرز کے ذریعے شادی کے پرپوزل ملنا کوئی ایسی اچنبھے کی بات نہیں لیکن گزشتہ روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے میچ کے دوران بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے لیے ایک ایسا رشتہ آ گیا کہ پاکستان تو کیا پورا بھارت بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بینر پر تحریر کے ذریعے کوہلی کو شادی کی پیشکش کرنے والی یہ کوئی لڑکی نہیں بلکہ پنجاب پولیس کا شیر جوان تھا۔
انٹرنیٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قذافی سٹیڈیم میں کھڑے اس پاکستانی پولیس اہلکار نے ہاتھوں میں ایک بینر اٹھا رکھا ہوتا ہے جو وہ کیمرے کو دکھا رہا ہوتا ہے۔ اس بینر پر لکھا ہوتا ہے ”KOHLI MARRY ME“ (کوہلی، مجھ سے شادی کر لو)۔کوہلی کو کئی بار لڑکیاں بھرے سٹیڈیم میں اس طرح شادی کی پیشکش کر چکی ہیں۔ آخری بار ویرات کوہلی کو دوران میچ سٹیڈیم میں انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینئلی ویئٹ (Danielle Wyatt)کی طرف سے یہ پیشکش کی گئی تھی لیکن پاکستان سے کوہلی کو شادی کی جو یہ پیشکش کی گئی ہے شاید اسے زندگی میں کہیں اور سے ایسی پیشکش میسر نہ آ سکے گی۔