چین میں جنسی گڑیا کرائے پر دینے کی سہولت کا آغاز،تصاویر دیکھیں

بیجنگ﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾جنسی گڑیا کا آئیڈیا متعارف کروانے والی کمپنیوں نے اب اس کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لئے اگلا قدم بھی اٹھا لیا ہے، یعنی اب جنسی گڑیا کرائے پر بھی دستیاب ہو گی۔ چینی دارالحکومت میں گزشتہ روز منعقد ہونے والی ایک نمائش میں ٹیکنالوجی کمپنی ’ٹچ‘ نے ’شئیرڈ گرل فرینڈ‘ نامی ایپ متعارف کروائی، جس کے ذریعے جنسی گڑیا محدود وقت کے لئے کرائے پر لی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر پانچ نئی اقسام کی جنسی گڑیائیں بھی نمائش میں پیش گئیں، جو حیران کن حد تک حقیقی انسانوں جیسی نظر آتی تھیں۔ شکل و شباہت اور حلیے کے اعتبار سے یہ گڑیائیں چینی، روسی، کورین اور ہانگ کانگ کی خواتین جیسی نظر آتی تھیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ چین میں جنسی گڑیاﺅں کی ڈیمانڈ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر کرائے پر گڑیائیں دینے کی مارکیٹ بھی آنے والے دنوں میں خوب پھلے پھولے گی۔ نئی ایپ اسی مقصد کیلئے متعارف کروائی گئی ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی پسند کے مطابق گڑیا منتخب کرکے اس کی بکنگ کرواسکتے ہیں۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے 1000 ہزار ڈالر کا ڈیپازٹ جمع کروانا ہوگا جبکہ گڑیا کا ایک رات کا کرایہ 45 ڈالر ہوگا جبکہ ہفتے کی بکنگ کیلئے کرایہ 200 ڈالر ہوگا۔