میڈیسن کیز اور سلونی اسٹیفنزنے یو ایس اوپن ٹینس میں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

نیویارک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾امریکا کی نامور ٹینس اسٹارز میڈیسن کیز اور سلونی اسٹیفنز نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔امریکا میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جمعے کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میچ میں امریکا کی میڈیسن کیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی کوکو وانڈویج کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں امریکا کی سلونی اسٹیفنز نے سابق چیمپیئن اور امریکی اسٹار وینس ولیمز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6-1، 0-6 اور 7-5 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔میڈیشن کیز اور سلونی اسٹیفنز کے درمیان فائنل ہفتے کو کھیلا جائے گا۔