شہباز شریف نے آنکھوں کا آپریشن کروالیا،3دن پس پردہ رہیں گے

لاہور(روزنامہ یورپ انٹرنیشنل)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی آنکھ سے سفید موتیا نکال دیا گیا جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے 72 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی آنکھوں کے آپریشن کے بعد سفید موتیا نکال دیا گیا جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے 72 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے 24 گھنٹے بعد ہی کام کرتے ہوئے لاہورکے علاقے گوالمنڈی میں ہوائی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس بھی لے لیا۔
وزیراعلی نے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت فوری کارروائی کا حکم دیا جب کہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرکے فی الفور گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس سے قبل گزشتہ روزبھی وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ناراض وزیرداخلہ چوہدری ںثارکو منانے کے لیے متعدد بارفون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ ناکام رہی۔