جرمنی:کینسر کی تشخیص،صوبے کے وزیراعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا

برلن﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾جرمن صوبے کے وزیراعلی کینسر کی تشخص کے بعد عہدے سے مستعفی ہوگے ۔جرمن خبررساں ادارے ’’ڈی ڈبلیو‘‘ کے مطابق جرمن صوبے میکلن برگ ویسٹ پومرینیا کے وزیر اعلی ایرون سیلرنگ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیلرنگ کے بقول انہوں نے طبی وجوہات کی بنا پر اس ذمہ داری سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیلرنگ میں اچانک سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔