جرمنی:12سال بعد پناہ کی درخواست مسترد،سماجی مراعات میں کٹوتی کا حکم

برلن﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾جرمنی کی ایک عدالت نے کیمرون کے ایک شہری کی سماجی مراعات میں کٹوتی کا حکم دیا ہے ۔ جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی میں پناہ کے متلاشی کیمرون کے شہری کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اس نے اپنی ملک بدری میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا۔49سالہ اس مہاجر نے2002میں پناہ کی درخواست جمع کرائی تھی، جو 2014میں مسترد ہو گئی تھی۔