آپریشن ردالفسادکے تحت سیکیورٹی فورسز کو ملی بڑی کامیابی

راولپنڈی﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾آپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے اورکزئی،کرم ایجنسی،پاراچنار اور کلایہ میں سرچ آپریشن کے دوران گولہ بارود اور بھاری ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے آئی ای ڈیز، گولہ بارود،مارٹرگولے،گولیاں،دیسی ساختہ بارودی سرنگیں، مواصلاتی آلات اور راکٹس برآمد کرلئے ہیں۔اسلحہ بارود غاروں اور زمین میں چھپایا گیا تھا اور آپریشن خفیہ معلومات پر کیا گیا۔کارروائی کے دوران کلایا میں ٹی ٹی پی کی طرف سے بنائی گئی زیر زمین سرنگیں بھی تباہ کردی گئیں۔