ٹرکش ائیر لائنز نے امریکی اور برطانوی پابندیوں کا حل متعارف کروادیا

نیوز ڈیسک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾ٹرکش  ایئر لائنز  نے امریکی حکومت کی طرف سے    طیاروں کے کیبن  میں  برقی آلات  کی موجودگی  پر جو پابندی عائد کی ہے اس کے جواب  میں   نافذ کردہ  بعض تدابیر مسافروں    کےلیے  خوش آئند ثابت ہوئی ہیں۔   بتایا گیا ہے کہ  استنبول   کے ہوائی اڈے   سے  طیارے میں داخل ہوتے وقت  موبائل فونز  یا دیگر آلات استعمال  کرنے کی اجازت ہوگی ۔ بعد ازاں  مسافروں کے زیر  استعمال تمام برقی آلات  محفوظ ڈبوں میں   بند کر کے  فضائی کمپنی    بطور امانت اپنے پاس رکھتی ہے جنہیں طیارے کے ایک مخصوص حصے میں رکھا جاتا ہے۔ بعد ازاں لینڈنگ کے وقت   مسافروں کو ان کے آلات واپس کر دیئے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ   گزشتہ سال خلیجی ممالک  اورمشرق وسطی  کی فضائی  کمپنیوں  سے مقابلے بازی میں ناکام امریکی  کمپنیوں نے حکومت سے شکایت کی تھی کہ  وہ ان خطوں سے  انہیں   براہ راست آپریشن کی سہولت فراہم کریں  جس کی صدر اوباما نے تردید کی  تھی ۔