ترکی کا مقابلہ مولدووا سے ہوگا

ویب ڈیسک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾ترکی کی قومی فٹبال ٹیم کوالیفائنگ میچ میں 27 مارچ بروز سوموار کو ایسکی شہر میں مولدووا کے مقابل میدان میں اترے گی۔

میچ ایسکی شہر کے نئے اسٹیڈئیم میں شام 7 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا اور کوسووا فٹبال فیڈریشن سے گینج نوزا میچ کی ایمپائرنگ کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکی کی ٹیم نے فیفا 2018 کے کوالیفائنگ میچوں میں 24 مارچ بروز جمعہ انطالیہ میں فن لینڈ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 2 گولوں سے شکست دے دی تھی۔