شاہ رخ خان نے اپنی سیکیورٹی تبدیل کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

ممبئی﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے مرد باڈی گارڈز کی بھرمار کے باوجود خواتین باڈی گارڈز رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کی انہوں نے دلچسپ وجہ بھی بیان کی ہے۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان خواتین کے حقوق اور انہیں احترام دینے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنے بیٹوں کو بھی خواتین کے ساتھ نرم رویہ رکھنے کی تاکید کرتے رہتے ہیں جب کہ اس بار انہوں نے کچھ الگ کرتے ہوئے خواتین باڈی گارڈز رکھنے کی خواہش کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے میری حفاظت  کے لیے خواتین باڈی گارڈز کی بہت ضرورت ہے کیوں کہ ان کے علاوہ کوئی میری حفاظت نہیں کرسکتا لیکن کنگ خان کی یہ خواہش بھی بڑی معصومانہ اور مزاح سے بھرپورہے۔کنگ خان نے لیڈی باڈی گارڈز رکھنے کے حوالے سے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری لاتعداد خواتین مداح ہیں جو میرے قریب آنا چاہتی ہیں اور مجھے چھونا چاہتی ہیں جن میں بڑے ناخن والی لڑکیاں بھی شامل ہیں جن کے ناخن کئی بار مجھے زخمی کردیتے ہیں جب کہ کئی بار ان ناخنوں کے نشان میرے جسم پر رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے اہلیہ گوری خان سے لڑائی رہتی ہے اور اپنی صفائیاں دینی پڑتی ہیں لہٰذا اب میں لیڈی باڈی گارڈ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ان سب مسائل سے بچ سکوں۔واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان ہدایتکار امتیاز علی کی فلم’’دی رنگ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔