برطانوی ہاؤس آف پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ

یورپ ڈیسک﴿روزنامہ یورپ انٹرنیشنل﴾برطانوی ہاؤس آف پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ کی اطلاع پر پولیس روانہ۔ مبینہ طور پر یہ ایک حملہ ہو سکتا ہے لیکن ذرائع کے مطابق عمارت کے اندر سے ایک شخص نے اطلاع دیکھا کہ باہر کوئی شخص فائرنگ کر رہا ہے۔ جبکہ ارد گرد کی عوام نے فائرنگ کی آواز سنتے ہی دوڑ لگا دی ہے۔ اس واقع میں دو افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے لیکن تصدیق کے بعد ہی ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد کے بارہ میں بتایا جا سکے گا۔ ایک عینی شاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمارت کے سامنے موجود پارک میں بڑے خنجر کے ساتھ ایک شخص کو دیکھا گیا ہے جبکہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ فائرنگ اُسی شخص کی جانب سے ہی یا پولیس کی جانب سے اُس شخص پر فائرنگ کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :لندن ہاؤس آف پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ ۔ ویڈیو دیکھیں